Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور(ویب ڈیسک ) ریگی ماڈل ٹا ون اور جمرود سے ملحقہ حدود میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق گزشتہ شب ریگی ماڈل ٹا ون اور جمرود سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پشاور پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے بروقت اور موثر حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیاجس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔