ایران کی اولین ترجیح اپنے عوام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے: اسماعیل بقائی

ایران [انٹڑنیشنل ڈیسک ]ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح اپنے عوام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے۔تہران اور واشنگٹن کی جانب سے حملوں کو روکنے اور دوبارہ مذاکرات کرنے پر آمادگی کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد ایرانی خبر رساں ایجنسیوں میں اسماعیل بقائی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے۔بی بی سی فارسی کے مطابق اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ ’یہ نہ بھولیں کہ اس سے پہلے جب ہم مذاکرات کر رہے تھے، ہمیں اس دوران دو بار امریکہ اور اسرائیل نے نشانہ بنایا۔‘اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر امریکہ پر اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ’اس مفاہمت کی یادداشت میں کوئی ابہام نہیں ہے۔بیان کے مطابق ’امریکہ نے جو کچھ کیا وہ اس معاہدے کی مختلف شقوں کی کھلی خلاف ورزی تھی اور تیسری بار اسی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سفارت کاری کے ذریعے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ مفاہمت کی یادداشت، جس پر خود امریکی صدر نے دستخط کیے تھے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رائے میں ’ایران مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں اور جب بھی وہ کوئی معاہدہ کرتا ہے تو خود اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *