Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مظفرآباد، میرپور اور راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ( ن )لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے نیت اور محنت کا جذبہ ہونا چاہیے، ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز سہولت فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز نے دو سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے ہیں، سیاسی مخالفین مریم نواز جیسا اپنا کھیت اپنا کھیت اپنا روزگار دکھائیں اپنے صوبے میں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین پنجاب کی سڑکوں اور منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، پنجاب کےلوگوں کے لیے مریم نواز نے ستھرا پنجاب کا منصوبہ بنایا، روئیں مت، چیخیں مت، دکھائیں اپنے صوے میں ستھرا پنجاب جیسا منصوبہ۔پنجاب کی سینئر وزیر نے کہاکہ مریم نواز نے کشمیر کے لیے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے، کشمیر میں ہماری حکومت آگئی ہے کیونکہ راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پوری دنیا کے امن کی ثالثی آج پاکستان کر رہا ہے، شہاز شریف کر رہے ہیں، دوسری سائیڈ مخالفین الیکشن پر پیسے لگا رہے ہیں، پیسے کا مقابلہ ووٹ سے کرنا ہے، آپ نے اپنے ووٹ کا پہرا دینا ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ (ن )کرسکتی ہے، نوازشریف ، مریم نواز کشمیر گئے تومخالفین کی چیخیں نکلنے لگیں۔انہوں نے مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رو پیٹو نہیں نواز شریف جیسی موٹروے بنا کر دکھا، روپیٹو نہیں شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھا،مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہورمیں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہرشہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ آج مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، 18 ماہ میں مریم نواز نے دو لاکھ لوگوں کو اپنا گھر اپنی چھت دی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ، 50 ہزار بچوں کو ہونہار اسکالر شپس دیں، آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ہمیں مریم نوازجیسی وزیراعلی چاہیے۔