مستونگ کے علاقے میں بے گناہ مسافروں اور ایڈیشنل سیشن جج ارانکے گن مین کی شہادت قابل مذمت ہے ، صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طر ح ناکام ہوچکی ہے،ارباب ناصر حیدر کاسی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حیدر کاسی نے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بے گناہ مسافروں اور ایڈیشنل سیشن جج اورانکے گن مین کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طر ح ناکام ہوچکی ہے عدلیہ پر حملہ دراصل ریاست اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے اگر عدل و انصاف کے علمبردار ہی محفوظ نہیں تو عوام کس پر بھروسہ کرے؟۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ارباب ناصر حیدر کاسی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بلوچستان میں بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں کھڈ کوچہ میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3مسافروں کی شہادت اور3کو زخمی اور مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑاورانکے گن مین کو شہید کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی کامیابی کارورائیوں کے بعدبوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اس لئے وہ بے گناہ شہریوں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنارہے ہیں ایسے واقعات میں ملوث دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی لائی جانی چاہئے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ملوث دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے عدلیہ، وکلا اور سائلین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،جن علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے وہاں کے مقامی ذمہ داران سے بازپرس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال اور انصاف کی فراہمی کا تحفظ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *