Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک )یمن کی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو پر حملے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انصاراللہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے اہم صوبے حدیدہ، بندرگاہ اور کمران جزیرے پرفضائی حملے کیے گئے تھے جس کا انتقام جازان اورینبع شہروں میں قائم آرامکو تیل تنصیبات پر 2 حملوں سے لیاگیا، ان تنصیبات پر درجنوں ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کیے گئے۔ تنظیم کے مطابق حملوں کا ہدف ینبع کی وہ بندرگاہ بھی تھی جو سعودی عرب کی اہم آئل پائپ لائن کا مرکزی مرکز سمجھی جاتی ہے، یہ پائپ لائن آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کی صورت میں سعودی تیل کی برآمدات جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سعودی حکام نے تاحال حملوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم سعودی سول ڈیفنس نے ہفتے کی صبح ینبع اور جازان کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔