پاکستان کیخلاف سیریز، جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئےمستقل کوچ کی تقرری امیدوار کی موجودہ ذمہ داریوں کے باعث کچھ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، رپورٹ

لندن (این این آئی)پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کے حوالے سے صورتحال ابھی تک غیر یقینی ہے تاہم جو روٹ انگلینڈ کے عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار بلے باز جو روٹ کو عبوری ٹیسٹ کپتان جبکہ مارکس ٹریسکوتھک کو عارضی ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش میں مختلف امیدواروں سے رابطے کر رہے ہیں جن میں اسٹیفن فلیمنگ، جوناتھن ٹروٹ، رچرڈ ڈاسن اور ٹام موڈی شامل ہیں۔مستقل کوچ کی تقرری امیدوار کی موجودہ ذمہ داریوں کے باعث کچھ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے دوسری جانب 35 سالہ جو روٹ اس وقت عبوری کپتانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *