Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

مغربی کنارہ(این این آئی)اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کم از کم 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔فلسطین کے سرکاری ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے شمالی حصے میں نابلس کے مغرب میں واقع طیل قصبے پر جاری چھاپے کے دوران 40 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے میں ایک مکان پر قبضہ کر لیا اور اسے فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا۔مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے قصبے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر پورے قصبے میں گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔