بلاول بھٹو زرداری کا ٹانک میں چیک پوسٹ پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت 

اسلام آباد ویب ڈیسک ، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ پاکستان کے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے اور 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 14 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں محکمہ جنگلات کے شہید ہونے والے افسر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہداءکے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ پاکستان کے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ قوم کا اتحاد، حوصلہ اور استقامت دہشت گردی کے ہر فتنے پر بالآخر غالب آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *