بحیرۂ عمان میں جس ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا اس نے چار مرتبہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی: امریکی فوج کا دعویٰ

امریکہ ویب ڈیسک / انٹرنیشنل میڈیا،امریکی فوج نے بحیرۂ عمان میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز نے نشانہ بنائے جانے سے قبل کم از کم چار مرتبہ امریکی کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی۔امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے ترجمان ٹِم ہاکنز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹینکر کے عملے کو کئی بار خبردار کیا گیا تھا، تاہم انھوں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ اس کے بعد موقع پر موجود امریکی افواج نے جہاز کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اس کے انجن روم کو نشانہ بنایا۔سینٹکام کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ٹینکر اب ایران کی جانب نہیں جا رہا۔اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکی افواج نے ایم ٹی لاوِن ٹینکر کو اس وقت نشانہ بنایا جب اس نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *