Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دالبندین(این این آئی)دالبندین الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع چاغی کا ایک اہم اجلاس ضلع میں صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری اور ویکسینیٹرز کو درپیش مسائل کے جائزے کے لیے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع صدر کامریڈ اللہ نور بلوچ نے کی۔اجلاس میں چیف آرگنائزر میر حمل خان نوتیزئی، چیئرمین زین شیر بلوچ، جنرل سیکرٹری عزیز راسکوئی، ممبر پیر بخش نوتیزئی جبکہ پمسا (PMSA) 2076 کے رہنما بغداد شاہ نوتیزئی نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے ضلع چاغی میں صحت کی مجموعی صورتحال، دور دراز علاقوں میں ویکسینیٹرز کو درپیش مشکلات، فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ضلع کے عوام کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں مختلف رکاوٹیں درپیش ہیں، جنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ویکسینیٹرز پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات اور دیگر انسدادِ امراض مہمات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے جائز مطالبات اور پیشہ ورانہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔شرکاء نے صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ملازمین اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کے حقوق کے تحفظ کے لیے اتحاد و اتفاق کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاویکسینیٹرز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں