بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں، فیلڈ مارشلسیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی،سید عاصم منیر کا 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے خطاب

 راولپنڈی (این این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کی جی ایچ کیو آمد پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، یہ آپریشنز بھرپور عزم اور دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *