اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاﺅن ، 23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرمان سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر تھانہ کھنہ، شہزاد ٹان، بنی گالہ، سنبل، گولڑہ اور سنگجانی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے چھ پستول، ایک کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ اسی دوران اشتہاری مجرمان، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مزید 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *