Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت 18افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائیوں میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کھنہ، بہارہ کہو، کرپہ، نیلور، سنبل، رمنا اور ہمک پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھ پستول، ایک رائفل، ایک خنجر اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔اسی دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروروں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مزید 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔