Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

گوادر(این این آئی) گوادر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی اور ایس ایس پی گوادر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطاءالرحمٰن خان، PSP, PPM کی خصوصی ہدایات پر، جبکہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او چاکر حیات کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن گوادر سب انسپکٹر بشیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انجام دی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں ملا بخش ولد سخی داد، سکنہ کلانچی پاڑہ گوادر، عبداللہ ولد شفیع محمد، سکنہ کلانچی پاڑہ گوادر، اور حاصل ولد بابو، سکنہ دشت/کلانچی پاڑہ گوادر شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید مسروقہ موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں گوادر پولیس نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں تاکہ ضلع گوادر کو ایک محفوظ، پ ±رامن اور جرائم سے پاک معاشرہ بنانے کی مشترکہ کوششوں کو مزید مو ¿ثر بنایا جا سکے۔