وزیر خارجہ سے چینی سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیا ل

 اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے یہاں ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر فعال انداز میں عملدرآمد کی پیش رفت کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *