صفائی مہم کو مزید مو و ثر بنایا جائے، تمام علاقوں میں بلا تعطل صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا جائے اور شہری مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ

لورالائی(این این آئی) صوبائی حکومت کے وژن، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے احکامات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ کی ہدایت اور نگرانی میں شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے میونسپل کمیٹی لورالائی کا عملہ مختلف علاقوں میں نالوں، گلیوں، برساتی گزرگاہوں اور کچرے کی بروقت صفائی یقینی بنا رہا ہے۔صفائی مہم کے دوران ملا خدر نیکہ قبرستان کے برساتی نالے، لیویز لائن، حریف گلی، کامران صاحب ٹپ، ایس ایس پی دفتر، ٹھنڈا مسجد، ڈاکٹر سعادت ہسپتال، حنظلہ مسجد، امیر زمان محلہ، اے کیو خان سکول، چکئی گلی، جان محمد گلی، کباڑی سکول اور پرانے نادرا دفتر کے اطراف نالوں اور گلیوں کی صفائی کی گئی، جبکہ عوامی شکایات موصول ہونے پر بعض مقامات پر دوبارہ صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔ صفائی آپریشن میں ٹریکٹر ٹرالی، سوزوکی اور دیگر مشینری استعمال کی گئی۔اسی سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے درختوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کیا گیا تاکہ شجرکاری مہم کو مو ¿ثر بنایا جا سکے، درختوں کی بہتر نشوونما یقینی ہو اور شہریوں کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کو مزید مو ¿ثر بنایا جائے، تمام علاقوں میں بلا تعطل صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا جائے اور شہری مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی برقرار رکھنے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر تلف کریں اور اپنے شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *