جمعیت علماءاسلام عوام کے حقوق، امن و استحکام، آئین و جمہوریت کے تحفظ اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی، سینیٹر مولاناعبدالواسع

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماءاسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے مجلسِ عمومی کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت قلعہ سیف اللہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی نائب امیر مولانا کمال الدین اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز خان کاکڑ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ضلع بھر کے ذمہ داران، تحصیل و یونٹ عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔اجلاس میں ضلع قلعہ سیف اللہ اور مجموعی طور پر صوبہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاءنے عوام کو درپیش مسائل، امن کے قیام، اور موجودہ حالات میں جماعت کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان کی بہتر رہنمائی، عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کو مو ¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔اجلاس میں تنظیمی امور کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ضلعی، تحصیل اور ذیلی تنظیموں کی کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے ان کی فعالیت کو مزید مو ¿ثر بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے، کارکنوں کی تربیت اور رابطہ عوام مہم کو وسعت دینے کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی و صوبائی معاملات اور جمعیت علماءاسلام کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایات اور پالیسی سے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے انہیں نچلی سطح تک مو ¿ثر انداز میں پہنچانے کی ہدایت کی، تاکہ جماعت کا ہر کارکن یکساں پیغام اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ عوام کے درمیان اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس میں صوبہ بھر میں متوقع ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام ضلعی، تحصیل اور ذیلی تنظیموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کارکنوں کی بھرپور شرکت، تنظیمی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جمعیت علماءاسلام عوام کے حقوق، امن و استحکام، آئین و جمہوریت کے تحفظ اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی، جبکہ صوبے میں امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور کارکنوں کی تنظیمی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *