سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی کاروائی8 قتل کے مقدمات میں مطلوب دو نامزد ملزمان کو گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی ہدایت پرانوسٹی گیشن ٹیم کی زیرِ نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 قتل کے مقدمات میں مطلوب دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرزاق اور محمد اکرام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد .223 بور رائفل، ایک ایس ایم جی (SMG)، تین ٹی ٹی پستول اور 30 بور کے 40 کارتوس برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق سیریس کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے تکنیکی تجزیے، انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل نگرانی کے ذریعے ملزمان کا ہزار گنجی کے علاقے تک پیچھا کیا گیا۔ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے تفتیشی ٹیم کو قمبرانی روڈ پر واقع اپنے زیرِ تعمیر مکان کی نشاندہی کی۔ جہاں سے مزید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کرائم برانچ کوئٹہ میں زیرِ تفتیش ہے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *