ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں نامعلوم چور برقی آلات چوری کرکے فرار، ربیع کینال 11کے وی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی) صوبہ کے مختلف علاقوںمیں ایک منظم گروہ کی جانب سے بجلی لائنوںاورکھمبوںسے برقی سامان اور کنڈکٹرز چوری کررہے ہیںجس کی وجہ سے متعلقہ علاقوںمیں بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہونے کے علاوہ کیسکوکو مالی طورپر بھی نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے۔ اسی طرح 18جولائی اور 19 جولائی کی درمیانی شب کو ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے کیسکو ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کے11kv ربیع کینال فیڈر سے تقریباً 1250 میٹر کنڈکٹر، 2عدد کراس، 7عدد انسولیٹرزInsulators اور دیگر برقی آلات چوری کرلئے جس کے نتیجے میں 11kvربیع کینال فیڈرسے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تاہم کیسکوکی جانب سے مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کےلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میںتحریر ی درخواست بھی جمع کرادی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *