Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران(این این آئی)ایرانی حکام نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی آخری تقریبات میں4 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کا دعوی کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی اور قانون علی اکبر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجف، کربلا، قم، مشہد اور تہران سمیت مختلف شہروں میں مجموعی طور پر کروڑوں افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت کی سرگرمیاں سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں۔