ضلع قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی

کوئٹہ(این این آئی) ضلع قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ بازار میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ ولد اللہ نظر نامی شخص جاں بحق جبکہ تین بھائی نصیب اللہ ،احسان اللہ، نعمت اللہ ولد خدائے شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *