Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں ایک نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کیس میں لڑکی تاحال نامعلوم ہے اور 2 ملزمان مفرور ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ13 جولائی کو 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر بینک پہنچے تھے۔ملزمان کے مطابق انہوں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے ایک شخص سے رقم چھینی، جس پر وہاں موجود گارڈ نے فائرنگ کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے کہا کہ گارڈ کی فائرنگ کے بعد انہوں نے بھی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔