شعبان میں سیکیورٹی فورسزز کا مشترکہ آپریشن 3 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا ۔

کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے نتیجے میں مزید تین دہشتگرد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں مزید3 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 129 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی موثر کاروائیوں میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خارجی دہشتگردوں کی دشوار گزار علاقوں میں کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *