“کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر طاہر ثقلین بٹ کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ سے ملاقات”

لاہور(کامرس ڈیسک:   )مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ کی قیادت میں وفد نے سلمی بٹ سے ملاقات کر کے انہیں صوبائی وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد میں نائب صدور چوہدری نواز، ملک وسیم،جنرل سیکرٹری مقصود الرحمن بھٹی،حاجی مون،ذیشا ن غفوری،چوہدری لیاقت اورمحمد عرفان شامل تھے۔ اس موقع پر طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سلمی بٹ کو ان کی بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ سلمی بٹ نے بطور مشیر جعلی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں، ان کی انہی کاوشوں کے باعث انہیں کابینہ میں بطور صوبائی وزیر شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلمی بٹ نے اپنی سابقہ ذمہ داریوں کے دوران متحرک اور جراتمندانہ کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ وہ بطور صوبائی وزیر بھی عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور محنت اور لگن سے کام کریں گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سلمی بٹ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کی شکر گزار ہیں جس نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں صوبائی کابینہ میں ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہیں اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔ سلمی بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود، خوراک کے معیار میں بہتری اور متعلقہ شعبوں میں اصلاحات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *