Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دمشق(انٹر نیشنل ڈیسک) شام نے اردن کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ بدھ کے روز دوبارہ کھول دی۔یہ پیش رفت اردنی فورسز کی جانب سے شام کے جنوبی علاقوں میں حملوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں شدید تنا پیدا ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اردن نے یہ حملے ایک چرچ پر مہلک فائرنگ کے واقعے کے ردعمل میں کیے تھے۔ اردنی حکام نے دعوی کیا تھا کہ کارروائی میں 20 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے اور شدت پسند تنظیم داعش کے اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔تعلقات میں بہتری کے بعد سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کی بحالی کی اہم علامت سمجھا جارہا ہے۔