Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے این ایف سی ایوارڈ، عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا کردار تاریخ کا حصہ ہے لیکن فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ موجودہ حکومت نمائشی اقدامات کے سوا عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ صوبے میں بے روزگاری، بنیادی سہولیات کا فقدان، بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، جبکہ کوئٹہ سے کراچی تک سفر بھی عوام کے لیے مشکلات اور عدم تحفظ کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام گیس، بجلی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت کی کارکردگی نعروں اور اعلانات سے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے، امن و امان قائم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے ثابت ہوتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام جمہوریت کی بنیاد ہے، عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکا ڈالنے والے عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتے۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان کے عوام تمام سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق، صوبے کے وسائل پر اختیار، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور حقیقی جمہوری نظام کے قیام کے لیے اپنی آئینی اور پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔