پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ (کل) راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

 راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)نواکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق ونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے 9،11 اور13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،(آج) جمعرات8 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی،اس سے قبل پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائیگی،سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،جس کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کے رکن کی پوسٹ میچ میڈیا کانفرنس متوقع ہے۔دوسرا ٹی ٹونٹی11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،دونوں میچز کے بعد بھی میڈیا کانفرنسز ہوں گی۔10 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی،جس کے دوران میڈیا کو صرف ویژن کی اجازت ہوگی۔12 اکتوبر کو بھی دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی اور اس سے قبل کسی ایک ٹیم کے کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کے رکن کی مختصر میڈیا گفتگو متوقع ہے۔14 اکتوبر کو کوئی میڈیا سرگرمی شیڈول نہیں کی گئی۔تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شام6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام5 بج کر30 منٹ پر ہوگا۔شیڈول میں کسی بھی تبدیلی سے پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کو معمول کے مواصلاتی ذرائع سے آگاہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *