Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے سڑکوں کی بار بار بندش کے پیش نظر کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ (این-25) کے حساس مقامات پر احتجاج، دھرنوں اور اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق این-25 پر ضلع سوراب، خضدار اور وڈھ کے حدود میں نشاندہی کیے گئے حساس مقامات پر تین ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ این 25 قومی شاہراہ پر بار بار احتجاج اور مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مسافروں، ٹرانسپورٹرز، مریضوں، تاجروں اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت کے مطابق شاہراہ کی بندش سے ضروری اشیاء، خدمات اور لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال میں پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہے۔حکم نامے کے تحت این 25 کو بند یا کسی بھی طریقے سے ٹریفک کے لیے رکاوٹ بنانا، احتجاج، دھرنا، جلوس یا ایسا اجتماع منعقد کرنا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو، ممنوع ہوگا۔ شاہراہ پر گاڑی، رکاوٹ یا کوئی دوسری چیز رکھ کر ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی ہوگی۔حکومت نے سوراب، خضدار اور وڈھ کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام کو حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے اور این 25 پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔حکم نامے کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 3 اکتوبر 2026 سے اگلے تین ماہ تک رہے گا۔