Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک)اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثیوں کے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ تعز میں حوثیوں کو جس صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف محاذوں پر یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمت کے جانبازوں کے ہاتھوں ان کے جنگجوؤں کو ہونے والے جانی نقصانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فرضی فتوحات تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نقصانات کی شدت اور ملیشیاؤں کے طرز عمل پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کیونکہ ان کا تعلق ایسے بیرونی ایجنڈوں سے ہے جو یمن میں انتشار اور تباہی لے کر آئے ہیں۔ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ریاض کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ متحدہ یمنی افواج مغربی ساحل پر حوثیوں کی جانب سے ان علاقوں میں اپنی پوزیشنیں مضبوط کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے لڑ رہی ہیں جہاں گروپ نے حملے کیے تھے۔حالیہ یمنی رپورٹس کے مطابق حوثی گروپ نے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 5 ہزار جنگجوں کو کھویا ہے، جبکہ یمنی مسلح افواج مختلف محاذوں پر فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں حوثیوں نے حملے کیے تھے۔