پاکستان مرکزی مسلم لیگ نصیرآباد ڈویژن کے زیراہتمام تنظیمی مشاورتی اجلاس

چھتر(ویب ڈیسک)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نصیرآباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام صحبت پور سٹی میں اہم تنظیمی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور کے ضلعی و تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری تنظیمی سرگرمیوں، ذمہ داران کی کارکردگی اور اب تک ہونے والے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تنظیمی امور کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس میں تنظیمی کام کو نچلی سطح تک مزید منظم کرنے، ذمہ داران اور کارکنان کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور مختلف علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا شرکاء نے اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے کام اور درپیش امور سے متعلق بھی آگاہ کیا اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے تنظیمی کام کے لیے واضح اہداف طے کیے گئے اور ضلعی ذمہ داران کو اپنی اپنی سطح پر مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیمی سرگرمیوں کو باقاعدہ مشاورت اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت مزید آگے بڑھایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *