Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سکیورٹی انچارج نے بولان سے کوئٹہ آنے والے ہزارہ نوجوانوں پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ نامی نوجوان کا جاں بحق ہونا اور دو نوجوانوں کا شدید زخمی ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت واقعے کو محض ایک معمولی واردات سمجھنے کے بجائے فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سکیورٹی انچارج نے زخمی نوجوانوں کی ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ کو فوری انصاف اور مناسب معاونت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے نام پر خاموشی اختیار کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو بروقت گرفتار نہ کیا گیا تو عوام کا قانون کی بالادستی پر اعتماد متاثر ہوگا۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور واقعے کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔