ٹکری مجیب کھیازئی کی شہادت ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، نواب ثناء  اللہ زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء  اللہ خان زہری نے ممتاز قبائلی رہنما ٹکری مجیب کھیازئی کی دہشت گرد حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء  اللہ خان زہری نے کہا کہ ٹکری مجیب کھیازئی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے، جس سے ان کے خاندان، قبیلے اور علاقے کے لوگوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معزز قبائلی شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء  اللہ خان زہری نے شہید ٹکری مجیب کھیازئی کے اہلِ خانہ اور قبائلی عمائدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ٹکری مجیب کھیازئی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *