Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوتھل(ویب ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر محمد اسلم رونجھو،سینئر نائب صدر یار محمد وفا، نائب صدر پرنس محمد قاسم رونجھو، جونیئر نائب صدر محمد افضل قاضی، جنرل سیکرٹری قاضی احسان الحق بلوچ، چیئرمین عبدالواحد سومرو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید گل، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنایت اللہ شاہوک، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا، جوائنٹ سیکرٹری عبد الصمد، محمد اسلم عدیل، آڈیٹر محمد اسلم رونجھو اور دیگر عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایلیمنٹری کالج اوتھل میں تعینات لیبارٹری اسسٹنٹ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ لیبارٹری اسسٹنٹ کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے جبکہ ان کی جگہ لسبیلہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لیبارٹری اسسٹنٹ کو ایلیمنٹری کالج اوتھل تعینات ہے جنکا تبادلہ کرناسمجھ سے بالاتر ہے، جی ٹی اے لسبیلہ کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلیمنٹری کالج اوتھل میں لیبارٹری اسسٹنٹ کی آسامی پر مقامی امیدوار کے حق کو نظر انداز کرنا مقامی ملازمین اور اہلِ علاقہ کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے مذکورہ پوسٹ درجہ چہارم سے متعلق ہے اور ایسی آسامیوں پر مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا جائز حق مل سکے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لیبارٹری اسسٹنٹ کا ایلیمنٹری کالج اوتھل سے تبادلہ منسوخ کرکے انہیں دوبارہ اسی ادارے میں تعینات کیا جائے کیونکہ مقامی ملازمہ کو ہٹا کر دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والے ملازم کی تعیناتی سے مقامی ملازمین میں تشویش پیدا ہوئی ہے جی ٹی اے لسبیلہ کے عہدیداران نے مزید کہا کہ مستونگ سے تعلق رکھنے والے لیبارٹری اسسٹنٹ کی ایلیمنٹری کالج اوتھل میں تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھی لہٰذا متعلقہ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تعیناتی اور تبادلے کے تمام معاملات کا جائزہ لیں اور میرٹ و قواعد کے مطابق فیصلہ کریں انہوں نے متعلقہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایلیمنٹری کالج اوتھل میں لیبارٹری اسسٹنٹ کی تعیناتی کے معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے مقامی خاتون لیبارٹری اسسٹنٹ کو ان کی سابقہ جائے تعیناتی پر بحال کیا جائے اور دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والے لیبارٹری اسسٹنٹ کا تبادلہ کرکے مقامی ملازمہ کو ایلیمنٹری کالج اوتھل میں تعینات کیا جائے جی ٹی اے لسبیلہ کے رہنماؤں نے کہا کہ مقامی ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور سرکاری آسامیوں پر شفاف طریقہ کار کے تحت تعیناتیاں محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام معاملے کا فوری نوٹس لے کر مقامی ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کریں گے۔