Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)انجم نثار گروپ کے رکن و سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مدثر مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی اعداد و شمار میں کرنٹ اکاؤنٹ، ترسیلات زر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بڑی صنعتی پیداوار میں بہتری معیشت کے استحکام کی مثبت علامت ہے تاہم صنعتی شعبے کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 34 فیصد کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ حوصلہ افزا ء ہے جبکہ جولائی تا اگست 2026 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔بڑی صنعتی پیداوار میں سالانہ 3.03 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 9.51 فیصد اضافہ بھی صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹو موبائلز کی پیداوار میں 57 فیصد اور گارمنٹس کے شعبے میں 22 فیصد شرح نمو مثبت پیشرفت ہے تاہم توانائی اور دیگر پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کے باعث صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں کے متعدد یونٹس بند ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مشرق وسطی اور روس، یوکرین تنازعات کے باعث سپلائی چین اور ایندھن کی قیمتوں پر دبا ؤبرقرار رہنے کا امکان ہے۔حکومت صنعتی ترقی کے لیے فوری نوعیت کی سبسڈیز کے بجائے توانائی کی لاگت کم کرنے اور ایندھن کے موثراستعمال پر مبنی طویل المدتی حکمت عملی مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی سے صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت بہتر ہوگی، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مجموعی اخراجات میں کمی سے حکومت پر مالی دبا بھی کم ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیوں میں تسلسل، کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔