Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(کامرس ڈیسک)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن عامر قدیر نے پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات کے اہداف بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت، تجارت اور اشیائے خورونوش سمیت مجموعی معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف معیشت کی حالت دگر گوں ہیں اور دوسری جانب ملک میں جاری احتجاج کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں جومعیشت کی بحالی کیلئے بڑا چیلنج بن سکتے ہیں، طویل احتجاج سے تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور روزگار سے وابستہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کا براہِ راست بوجھ بالآخر عوام اور کاروباری طبقے کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے فوری، عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں اور فریقین مذاکرات کا راستہ اپنائیں تاکہ مشکلات کا شکار عوام مزید مشکلات کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک مزید معاشی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اگر مہنگائی، پیٹرولیم قیمتوں، عوامی مشکلات اور احتجاجی صورتحال کے حوالے سے بروقت اور موثر فیصلے نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں اس کے اثرات ملکی معیشت اور عام آدمی دونوں کیلئے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔