نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ، بلاول بھٹو کی مذمت پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں عبدالرؤف اور محمد یاسر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرکے بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے، قوم اپنے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے جان دینے والے شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *