Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی انسانی اسمگلرز کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں زیرحراست غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد129 ہوگئی ہے۔