Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (سپورٹس ڈیسک)یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوفا اور کونکاکاف نے فیفا صدر جانی انفانٹینو سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارہ اپنے مالی ذخائر میں سے ہر رکن ایسوسی ایشن کو کم از کم ایک کروڑ ڈالر فراہم کرے۔یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرین اور کونکاکاف کے سربراہ وکٹر مونٹاگلیانی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے پاس 2023-26 سائیکل کے اختتام پر تقریباً 6ارب ڈالر کے ذخائر متوقع ہیں جو 2030 ورلڈ کپ تک ادارے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی سے زیادہ ہیں۔دونوں عہدیداروں نے تجویز دی کہ 2027-30 کے دوران فیفا کی تمام 211 رکن ایسوسی ایشنز کو کم از کم 10 ملین ڈالر فی کس دیے جائیں جو فٹبال کی ترقی اور انفراسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں۔اس ایک مرتبہ کی تقسیم پر فیفا کو تقریباً 2.11ارب ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔یہ مطالبہ انفانٹینو کے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جسے قومی فٹبال ایسوسی ایشنز کی مخالفت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔یوئیفا اور کونکاکاف نے فیفا کے مالی معاملات کے آزادانہ جائزے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی چیئر ڈیبی ہیوٹ نے بھی فیفا سے منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔