انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا

 ڈربی(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو ڈربی میں مبینہ حملے کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ واقعہ کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق 31سالہ کارس کو 23 اگست کی صبح ڈربی سٹی سینٹر میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں ہتھکڑیوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے درمیان دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق انہیں نشے کی حالت میں بد نظمی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تاہم تفصیلات درج کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔بعد ازاں ڈربی شائر پولیس نے مبینہ حملے کی شکایت کی تحقیقات شروع کیں جو اب بند کر دی گئی ہیں۔پولیس نے تصدیق کی کہ افسران نے ڈربی کے ایک بار میں پیش آنے والے واقعے پر کارروائی کی تھی۔کارس کو اس واقعے کے باعث پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا جبکہ بعد میں انہیں تیسرے ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس تحقیقات ختم ہونے کے باوجود کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے کارس کے معاملے کی الگ تحقیقات جاری رہیں گی۔انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ برینڈن میک کولم نے بھی ان کی واپسی سے قبل مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *