Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(ویب ڈیسک)نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق چھت سے چھلانگ لگانے کے باعث 35 سالہ ملزم سرفراز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔انویسٹی گیشن نشتر کالونی پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم سرفراز چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔