ریاست منی پور میں 2 خواتین کے قتل کے بعد فسادات شروع ،متعدد افراد لاپتہ

امپھال (انٹر نیشنل ڈیسک)بھارتی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے قتل کے بعد مسلح افراد نے 2 گھروں کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح جھڑپ کے دوران تقریبا 6 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فسادات کے بعد کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔ ریاست منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کی لڑائی میں اب تک 306 افراد ہلاک، 49 افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *