امریکی جیل میں زہریلے انجیکشن سے قیدی کو سزائے موت دیدی گئی

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی شہر ہنٹس وِل کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لی جیمز نارمن نامی قیدی کو بدھ کی شام پھانسی دیے جانے سے چند لمحات قبل بات کرنے کا آخری موقع دیا گیا۔جب جیل وارڈن نے قیدی سے پوچھا کہ کیا وہ کوئی آخری بیان دینا چاہتا ہے تو اس نے نفی میں سر ہلایا۔اس کے بعد لی جیمز نارمن کو جیل میں زہریلے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔قیدی کو 2005 میں ڈکیتی کی ایک ناکام واردات کے دوران 3 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *