Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 19ستمبرکو (بروزہفتہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvجناح ٹاون،جی ا و آرکالونی،شہبازٹاون، بروری روڈ، ملک پلانٹ، مالک،عالم خان جبکہ مری آبادگرڈکے طوغی روڈ،مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹواور زرغون گرڈکے صاحبزادہ کاریز،ایف سی،عسکری ون، نواں کلی بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر 2بجے بجلی بندرہیگی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس،خروٹ آباد، دوستین، جبل نور، داریم، ادیان اور تکاتو فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 20ستمبرکو (بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvکرانی،غازی، واسا،سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈسیٹلائٹ ٹاون،جائنٹ روڈ،خیر بخش مری، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسااوراولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ اُسی روزشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، آئی ٹی یونیورسٹی، چشمہ، ریگی، ایف سی، خروٹ آباد، جبل نور، ایگریکلچر کالج، داریم، سی ٹی ایس، کڈنی سینٹر، آریا ہسپتال، ادیان، ویسٹرن بائی پاس عمرفیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی نیز 20ستمبرکے روزمری آباد گرڈاسٹیشن کے11kvگلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی اور اسٹیڈیم فیڈرزجبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، شموزئی، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری ٹیسٹنگ اورمرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 20ستمبرکو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم، کوئٹہ کمرشل، کلی دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن11بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزسریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، کرانی،ہزارہ ٹاون، انڈسٹریل،جائنٹ روڈ، واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس اور کالونی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روز بھا گ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ21ستمبرکو (بروزپیر) صحبت پور گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔