غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید ،ہلال احمر

غزہ (انٹر نیشنل ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے کم از کم 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے تل الہوی میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق فضائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقامی ہلال احمر حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *