یمن میں جاری لڑائی کے باعث 1400افراد بھاگ کرہمسایہ ملک جبوتی چلے گئے

صنعا(انٹر نیشنل ڈیسک)جبوتی کے وزیرِ اقتصادیات و مالیات نے بتایا ہے کہ سرکاری افواج اور ایران کے حامی حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث تقریبا 1,400 افراد یمن سے نقلِ مکانی کر کے جبوتی پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں نے چند ہی دنوں میں ساحلی پٹی کے ساتھ پیش قدمی کی ہے اور بندرگاہی شہر المخاپر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے بحیر احمر میں ساحلی پٹی اور جزائر پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جمعہ کو انہوں نے آبنائے باب المندب پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی جو آبنائے نہرِ سویز کے ذریعے ہونے والی عالمی جہازرانی کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔الیاس موسی دولہ نے ایکس پر لکھاکہ صرف 24 گھنٹوں میں 1400مہاجرین یمن سے جبوتی پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *