Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں، کاروباری افراد سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل امریکا ہمیں دھمکانا اور دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ہم دباؤ قبول نہیں کرنا چاہتے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک ہی لمحے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کردیا، آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں، سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسکولوں، اسپتالوں پر حملے کرتے ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں، آپ بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار، زریعہ معاش کو کیوں نشانہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں موجود ہیں۔