امریکا نے آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کیلئے فضائی دفاع کے اوقات محدود کردیے، میڈیا رپورٹ

 واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں کو مخصوص اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے لیے فضائی دفاع کے اوقات محدود کر دیے ہیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق فیصلہ رات کے اوقات میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا آبی گزرگاہ کے جنوبی حصے سے گزرنے والے جہازوں کو رات بھر فضائی تحفظ فراہم کرتا تھا تاہم رواں ماہ کے آغاز سے امریکی بحری رابطہ مرکز نے فضائی دفاع کیلئے 2 مخصوص اوقات مقرر کیے ہیں۔ مذکورہ ہدایت بحری جہازوں کو موثر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *