Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن /تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملوں نے بحرین میں امریکی اڈے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کو پہنچنے والے نقصان کے باعث طویل عرصے سے تعینات طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے لنگر انداز ہونے کی کوئی جگہ نہیں رہی۔قائم مقام امریکی وزیرِ بحریہ ہنگ کا کے اعتراف پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل کا اظہار کیا۔ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کا کی صاف گوئی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی طاقت ور مسلح افواج نے واقعی بحرین میں ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج نے امریکی جارحیت کی معاونت کرنے والے دیگر اڈوں کو بھی تباہ کیا۔ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق امریکی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں اسرائیل کی جنگوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔