ڈاکٹر علامہ احمد علی کاظمی کی یومِ دفاع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا

سعودی عرب (انٹرنیشنل ڈیسک) کاروانِ مدینۃ العلم کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود معروف عالمِ دین ڈاکٹر علامہ احمد علی کاظمی نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان کی سلامتی، بقا اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے۔ یومِ دفاع کی مناسبت سے ہم 1965ء کی جنگ کے تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔علامہ احمد علی کاظمی نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کے شہداء نے وطنِ عزیز کے دفاع کی ایک بے مثال تاریخ رقم کی تھی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوم اور افواجِ پاکستان اپنے وطن کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے عظیم خاندان پوری قوم کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *