شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم اپنے شہداء  اور ان کے خاندانوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر جاکر مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حاجی محمد امین گشکوری کے چھوٹے بھائی حاجی محمد یاسین گشکوری کے چچا، مرحوم دین محمد گشکوری کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید ڈی ایس پی محمد مرید بگٹی کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم اپنے شہداء  اور ان کے خاندانوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے مقامی تاجر صلاح الدین نورزئی کے گھر بھی جاکر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔اس موقع پر صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی،  بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، میر ضیاء لانگو، میر ظہور بلیدی، علی مدد جتک اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *